• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2604

    عنوان: میرے پاس بینک میں 4۰۰۰۰۰/ لاکھ روپئے ہیں  اور ۱۰ / تولہ سونا بھی ہے‏، مگر گھر نہیں ہے‏، کیا مجھ پر زکاۃ واجب ہے؟

    سوال:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس بینک میں 4۰۰۰۰۰/ لاکھ روپئے ہیں اور میرے پاس اپنا ذاتی گھر نہیں ہے کرایہ کے گھر میں رہتاہوں، میں شادی شدہ بھی ہوں ، میرے پاس ۱۰/ تولہ سونا بھی ہیں، کیا مجھ پر زکاة دیناواجب ہے؟ واجب ہونے پر اس کا کیاطریقہ ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2604

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 749/ ل= 732/ ل

     

    آپ کے درج کردہ احوال سے پتہ چلتا ہے کہ آپ صاحب نصاب ہیں اس لیے آپ پر زکوٰة دینا فرض ہے، اس کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ہرسال روپئے اور سونے کی قیمت لگاکر اس کا ڈھائی فی صد (%2.5) فقراء و مساکین اور دیگر مصارف زکوٰة کو دے کر اس کا مالک بنادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند