• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2583

    عنوان:

    کیا میں بڑے بھائی کو زکاة دے سکتا ہوں؟ وہ مالی اعتبارسے کمزور ہیں۔ (۲) کیا میں زکاة کہے بغیر زکاة دے سکتاہوں؟

    سوال:

    (۱) کیا میں بڑے بھائی کو زکاة دے سکتا ہوں؟ وہ مالی اعتبارسے کمزور ہیں۔

    (۲) کیا میں زکاة کہے بغیر زکاة دے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 2583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1114/ د= 134/ ک

     

    (۱) سونا، چاندی، نقد روپیہ، تجارتی سامان، ذاتی غیرضروری سامان جو روز مرہ استعمال میں نہیں آتے۔ یہ سب چیزیں اگر ان کے پاس نہیں ہیں۔ یا اگر ہیں تو سب کی قیمت جوڑکر 52.5تولہ چاندی کے باربر نہیں ہوتا۔ تو آپ ایسے اپنے بڑے بھائی کو زکوٰة کی رقم دے سکتے ہیں۔

    (۲) جی ہاں! زکوٰة دیتے وقت ظاہر کرنا ضروری نہیں ہے کہ یہ زکوٰة کی رقم ہے۔ بلکہ ہدیہ، تحفہ کے نام سے بھی دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند