• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2490

    عنوان:

    کیا زکوۃ ہر مہینہ ایک رقم متعین کر کے دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا زکوۃ ہر مہینہ ایک رقم متعین کر کے دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 937/937=ج

     

    صاحب نصاب شخص پر سال میں جس دن زکوۃ واجب ہوتی ہے اس دن حساب کرکے یہ جان لے کہ مجھ پر اس سال کتنی زکوۃ واجب ہورہی ہے۔ پھر اس مقدار کو ڈائری یا کسی اور چیز میں لکھ کر محفوظ کرلے، پھر ہر مہینہ ایک متعین رقم مستحق زکوۃ کو زکوۃ کی نیت سے دیتا رہے، تو اس کی گنجائش ہے۔ لیکن اس صورت میں اس پر یہ وصیت ضروری ہے کہ سال پورا ہونے (مکمل زکوۃ کی ادائیگی) سے پہلے اگر میرا انتقال ہوجائے تو باقی ماندہ زکوۃ میرے ترکہ سے ادا کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند