• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2180

    عنوان: میرے والد کومے میں ہیں‏، کیا ان کی طرف ان کے پیسوں سے زکاۃ ادا کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    میرے والد گذشتہ دو ماہ سے کو ما (بے ہوشی کی نیند) میں ہیں ، کیا ہم لوگ ( میں خود، میرے سبھی بھائی، اور ہماری ماں) ان کی زکا ة کا حساب کر کے ان کی طر ف سے ان کے روپئے سے زکاة ادا کر سکتے ہیں؟ اس طرح سے کیا اللہ رب العزت ان کی زکاة قبو ل فرمائیں گے؟

    جواب نمبر: 2180

    بسم الله الرحمن الرحيم

     

    فتوی: 655/ ل= 643/ ل

     

    اگر آپ حضرات ان کی طرف سے زکوٰة کا حساب لگاکر ان کے روپئے سے زکوٰة ادا کردیں تو ان شاء اللہ ان کی طرف سے زکوٰة ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند