• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2090

    عنوان: کیا چرچ کے لیے مسلمان چندہ دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    ہماری آفس میں جھاڑو دینے والا ایک عیسائی ہے اور ایک مقامی چرچ کا پادری بھی ۔اس نے ایک چرچ کی تعمیر کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی درخواست کی تھی، اس کے لیے ہمار ے ایک رفیق کارنے فنڈ جمع کرنا شروع کردیاہے۔ کیا چرچ کے لیے مسلمان چندہ دے سکتے ہیں؟  براہ کرم، قرآن و حدیث یا کسی مستند کتاب کا حوالہ دیں۔ میں نے لوگوں کو چرچ کے لیے چندہ دینے سے منع کیاہے تو وہ مجھ سے حوالہ مانگ رہے ہیں ، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ مسلم حکمرانوں نے چر چ بنایا ہے۔

    جواب نمبر: 2090

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1893/ھ=1462/ھ

     

    چندہ دینا ممنوع ہے، آپ نے اچھا کیا کہ منع کردیا اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ لاَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ (سورة المائدة: پ:۵، رکوع:۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند