• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 175318

    عنوان: کیا مسجد میں صدقہ ڈال سکتے ہیں ؟

    سوال: کیا مسجد میں صدقہ ڈال سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 175318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:421-328/B=5/1441

    صدقہ نافلہ یعنی امدادی رقم مسجد کو دے سکتے ہیں، صدقہ واجبہ یعنی زکاة اور صدقہ فطر کی رقم مسجد کو دینا جائز نہیں۔ وہ صرف غریبوں اور مسکینوں کو دینا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند