• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 173263

    عنوان: کیا زکات كا پیسہ سسرال والوں کو دیا جا سکتا ہے؟

    سوال: پوچھنا ہے کہ کیا زکات کے پیسہ کو بیوی کے گھر سسرال والوں کو دیا جا سکتا ہے؟اس سے زکات ادا ہو جائے گی کیا؟ جواب بتا کر عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 173263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 50-33/H=01/1441

    زکاة کا پیسہ سسرال والوں کو دیا جاسکتا ہے بشرطیکہ وہ غریب اور مستحق زکاة ہوں، اس سے زکاة ادا ہو جائے گی۔ ولا یدفع المزکي زکاة مالہ إلی أبیہ وجدہ وإن علا ، ولا إلی ولدہ وولد ولدہ وإن سفل (ہدایة: ۱/۲۰۶، ط: اشرفی دیوبند) مصرف الزکاة والعشر ․․․․․ ہو فقیر ․․․․․ ومسکین الخ (شامی: ۳/۲۸۳، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند