• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171089

    عنوان: ہیرے پر زکوة کا حکم

    سوال: ہیرا پر زکاتہ ہے اگر وہ صاحب نصاب ہے

    جواب نمبر: 171089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:824-684/N=10/1440

    استعمال وغیرہ کی غرض سے اگر کوئی ہیرا خریدا گیا تو اس کی مالیت پر زکوة نہیں خواہ وہ کتنا قیمتی ہو۔ اور اگر فروخت کرنے کی نیت سے خریدا گیا تو حسب اصول وہ مال تجارت ہوگا اور سالانہ اُس کی زکوة واجب ہوگی۔

    لا زکاة فی اللآلیٴ والجواھر وإن ساوت ألفاً اتفاقاً إلا أن تکون للتجارة، والأصل أن ما عدا الحجرین والسوائم إنما یزکي بنیة التجارة الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الزکاة، ۳:۱۹۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند