• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 169221

    عنوان: مزنیہ اگر مستحق زکوة ہو تو زانی اسے زکوة دے سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے ہندہ سے زنا کے تعلقات ہیں، ہندہ ایک غریب عورت ہے ، کیا زید ہندہ کو زکوٰہ کی رقم دے سکتا ہے ؟ کیا اس طرح زکوٰہ ادا ہو جائیگی؟

    جواب نمبر: 169221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:622-503/N=7/1440

    اگر ہندہ واقعتاً غریب ہے، یعنی: اس کی ملکیت میں حوائج اصلیہ سے زائد اور قرضہ سے فارغ بہ قدر نصاب کوئی مال نہیں ہے اور وہ سادات سے بھی نہیں ہے تو زید اسے اپنی زکوة دے سکتا ہے اگرچہ اس نے ہندہ کے ساتھ زنا کاری کی ہے؛ کیو ں کہ اصول وفروع کے علاوہ بیوی کو زکوة دینا درست نہیں اگرچہ وہ عدت میں ہو اور مزنیہ بیوی کے حکم میں نہیں ہوتی؛ البتہ دونوں کو چاہیے کہ آپسی ناجائز تعلقات کا سلسلہ بند کریں؛ ورنہ دونوں کی آخرت میں سخت پکڑ ہوگی اور دنیا میں بھی اللہ کی طرف سے دونوں کو سزا ہوسکتی ہے، دونوں کو اللہ سے ڈرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند