• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 167000

    عنوان: ہیرے کی انگوٹھی اور زیور کی زکات نکال نے کا کیا مسئلہ ہے ؟

    سوال: ہیرے کی انگوٹھی اور زیور کی زکات نکال نے کا کیا مسئلہ ہے ؟کیا ہیرے کی مالیت پر زکات دی جائے گی؟یا اس میں جو سونا لگا ہے اس پر یا دونوں پر؟

    جواب نمبر: 167000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 327-284/M=3/1440

    ہیرے کی انگوٹھی اور زیورات اگر تجارتی ہیں یعنی بیچنے کی نیت سے خریدے گئے ہیں تو ان کی مالیت پر حسب شرائط وجوب، زکات کا حکم ہوگا ورنہ نہیں، ہیرے کی انگوٹھی میں اگر سونا لگا ہوا ہے تو اگر سونا غالب ہے تو وہ سونے کے حکم میں ہوگا اور پوری انگوٹھی پر زکات ہوگی بشرطیکہ بقدر نصاب ہو اور اگر سونا مغلوب ہے تو وہ زیور سامان کے حکم میں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند