عبادات - زکاة و صدقات

syria

سوال # 165966

اپنی بہن بیوہ ہوجائے تو کیا اس کو زکاة دے سکتے ہیں؟ اور غریب بھائی کے لئے؟

Published on: Oct 20, 2018

جواب # 165966

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 88-40/SN=2/1440



اگر بہن صاحبِ نصاب نہیں ہے یعنی اس کی ملکیت میں اتنا روپیہ پیسہ ، زیورات اور حوائج اصلیہ اور دیون سے فارغ مال نہیں ہے جو ساڑھے باون تولہ (۶۱۲/گرام ۳۶۰/ ملی گرام) چاندی کی مالیت کو پہنچ جائے اور آپ لوگ سید بھی نہیں ہیں تو آپ اسے اپنی زکات دے سکتے ہیں۔



(۲) غریب بھائی کا بھی یہی حکم ہے یعنی اگر وہ بھی مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق صاحبِ نصاب نہیں ہے اور آپ لوگ سید بھی نہیں ہیں تو اسے اپنی زکات دے سکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات