عبادات - زکاة و صدقات

India

سوال # 164993

دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ کیا بھائی اپنی سگی بہن کو اور بہن اپنے سگے بھائی کو یا بھائی اپنے سگے بھائی کہ اور بہن اپنی سگی بہن کو زکات کی رقم ادا کر سکتے ہیں کہ نہیں؟

Published on: Sep 19, 2018

جواب # 164993

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1548-1353/H=1/1440



یہ سب ایک دوسرے کو اپنی زکات دے سکتے ہیں بشرطیکہ جس کو زکات دی جائے وہ مستحق و مصرفِ زکات ہو اور رقم زکات کا اس کو مالک و قابض بنادیا جائے۔ ہٰکذا فی اول کتاب الزکاة من الفتاوی الہندیہ وغیرہا ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات