• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 164980

    عنوان: کیا گاڑی پر زکاة ہوتی ہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کیا گاڑی پر زکاة ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 164980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1379-998/SN=1/1440

    استعمالی گاڑی پر شرعاً زکات واجب نہیں ہے، اسی طرح جو گاڑی کرائے پر چلائی جائے، اس کی مالیت پر بھی زکات واجب نہیں ہے؛ ہاں کرایہ کی آمدنی پر حسب شرائط زکات واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند