• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 164868

    عنوان: جس مدرسے میں طلبہ كے لیے گاؤں سے كھانا آتا ہے كیا وہاں زكاۃ چرم قربانی وغیرہ دے سكتے ہیں؟

    سوال: ہمارے یہاں ایک مدرسہ ایسا ہے جس میں باہر کے طلباء رہتے ہیں لیکن ان طلباء اور اساتذہ کا کھانا گاؤں کے لوگ اپنے گھروں سے بھیجتے ہیں کیا ؟ایسے مدرسہ میں اپنی زکوٰة/چرم دینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 164868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1386-1257/M=12/1439

    اگر مذکورہ مدرسے میں مستحق طلباء کو وظیفہ دیا جاتا ہے تو اتنی مقدار میں زکاة وچرم قربانی کی رقم دے سکتے ہیں جس سے ان کی ضرورت پوری ہوجائے اور اگر بالکل بھی مصرف نہیں ہے تو دینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند