• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 163424

    عنوان: کیا میں اپنے ماموں کو زکاة کی رقم دے سکتاہوں؟

    سوال: کیا میں اپنے ماموں کو زکاة کی رقم دے سکتاہوں؟ وہ غریب ہیں اور بیمار ہیں۔

    جواب نمبر: 163424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1013-870/Sn=11/1439

    اگر آپ کے ماموں مستحق زکات ہیں یعنی ان کی اپنی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد اور دین سے فارغ ۶۱۲گرام ۳۶۰ملی گرام چاندی یا اس کی مالیت کے برابر مال واثاثہ نہیں ہے، نیز وہ نسباً ”سید“ بھی نہیں ہیں تو آپ انھیں اپنی زکات دے سکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند