• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 163156

    عنوان: زکاة کے فرض ہونے کی کیا شرائط ہیں؟

    سوال: اگر کسی عورت کے پاس کچھ زیورات سونے کے موجود ہوں اور سال بھی گزر چکا ہے مگر ان کی مقدار 7.5 تولہ سے کم ہے اس کے علاوہ چاندی اور نقد کی شکل میں کوئی سرمایہ نہ ہو تو اس صورت میں زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟ ایک سوال یہ بھی ہے کہ اگر کسی پرقرض ہو اور کچھ زیورسونے یا چاندی کے موجود ہو تو زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 163156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1275-1106/D=10/1439

    اگر سونا 7.5 تولے سے کم ہے اور چاندی یا نقد روپے بالکل بھی نہ ہوں تو زکاة واجب نہ ہوگی، اور اگر کچھ بھی نقد چاندی ہے جو سونے میں شامل کرنے سے 612 گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائے تو پھر آپ پر زکاة فرض ہوجائے گی۔

    (۲) قرض کی مقدار سونے چاندی کے زیور میں سے کم کرنے کے بعد اگر مابقی سونا چاندی اتنا ہے کہ ان کی قیمت 612 گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوجاتی ہے تو مابقی پر زکاة فرض ہوگی ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند