• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162789

    عنوان: كتنے گرام چاندی پر زكاۃ فرض ہے؟

    سوال: کیافرماتے ہیں علما۶ کرامت ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں زکوة کے فرض ہونے کیلے چاندی کا کتنا گرام (یعنی کتنا تولہ ہونا ضروری ہے موجودہ دور کا ہی گرام اور تولہ بتائیں اسی طرح سونے کی بھی تشریح فرمائے تاکہ لوگ اسانی سے سمجھ سکے اور صحیح طور زکوة نکال سکے کیونکہ عمومی طور پر لوگ شرعی اوزان کے حساب سے زکوة نہیں نکالتے ہیں مسلہ کا وضاحت کے ساتھ مفصل اور مدلل جواب قران اور حدیث کی روشنی میں دیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 162789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1180-8073/M=10/1439

    چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی ہے موجودہ گرام کے حساب سے ۶۱۲گرام ۳۶۰ملی گرام کا ہوتا ہے اور سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا ہے موجودہ گرام کے حساب سے ۸۷گرام ۴۸۰ملی گرام کا ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند