• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162643

    عنوان: كیا اُدھار دئے گئے پیسوں پر زكات ہے؟

    سوال: میں نے اپنے دوست کو 20000 روپئے اُدھار دیا ہے لیکن ابھی مجھے پیسے ملے نہیں، تو کیا مجھے اس رقم کی بھی زکات نکالنی ہوگی۔

    جواب نمبر: 162643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1309-1083/L=10/1439

    جی ہاں!اس قرض کی رقم پر بھی زکوة ہے ؛البتہ زکوة کی ادائیگی میں اختیار ہے خواہ شروع میں (حولانِ حول کے بعد)ہی زکوة دیدی جائے یا تاخیر سے ملنے کی صورت میں گذشتہ سالوں کی بھی زکوة یکبارگی ادا کردی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند