• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162610

    عنوان: ایک مالک زمین مقروض شخص کو زکوة دینے کا حکم

    سوال: مولانا صاحب آپ سے زکاة کے متعلق ایک سوال کرنا ہے سوال یہ ہے کہ ایک بندے کی زمین ہے اور اس پر قرضہ بھی ہے تو کیا اس بندے کو زکاة دے سکتے ہیں جس بندے کی زمین ہے برائے مہربانی جواب تفصیل کے ساتھ دیں۔

    جواب نمبر: 162610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1061-898/N=10/1439

    اگر اس بندے کی زمین حوائج اصلیہ سے زائد نہیں ہے اور اس کے پاس قرضے سے فارغ حوائج اصلیہ سے زائد کوئی ایسا مال بھی نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ صاحب نصاب ہوجائے، نیز وہ سید بھی نہیں ہے تو آپ اسے زکوة دے سکتے ہیں۔ اور اگر وہ زمین وغیرہ کی وجہ سے شریعت کی نظر میں صاحب نصاب ہے تو اسے زکوة، اسی طرح صدقہ فطر ویدگر صدقات واجبہ دینا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند