• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162519

    عنوان: بیوی یا بہن کی زکاة کس کے ذمہ ہے ؟

    سوال: میری بہن اور بیوی دونوں پر زکاة فرض ہے اور شوھر پر زکاة فرض نہیں ہے تو دونوں کی زکاة کون اداکرے گا؟

    جواب نمبر: 162519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1051-918/D=10/1439

    جو بھی سونا چاندی کا مالک ہوتا ہے زکاة کا ادا کرنا اسی پر فرض ہوتا ہے جب بیوی اور بہن دونوں مال کی مالک ہیں تو ہرایک پر اپنی زکاة فرض ہے۔

    شوہر پر نہ بیوی کی زکاة ادا کرنا فرض ہے نہ بہن کی۔ البتہ اگر وہ اپنی خوشی سے بہن یا بیوی کو کچھ رقم بطور ہدیہ کے دیدے تاکہ یہ اپنی زکاة ادا کردیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔یا شوہر انھیں (بہن بیوی) کو بتلاکر ان کی زکاة خود ادا کردے تو اس سے بھی بہن اور بیوی کی کاة ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند