• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162286

    عنوان: مکاتب چلانے والی تنظیموں کو زکات فطرہ کی رقم دینا

    سوال: مکاتب چلانے والی تنظیم کو صدقہ و زکات للہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ جو تنظیمیں مکاتب چلاتی ہیں شہروں اور دیہاتوں میں، کیا ان کو زکات عشر صدقہ دے سکتے ہیں؟مدرسہ ظہیرالعلوم دھڑا ، ضلع: بلدھانہ، ۴۴۳۱۰۶، مہاراشٹر۔

    جواب نمبر: 162286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1041-921/D=9/1439

    زکات عشر صدقہ فطر وغیرہ کی رقمیں غرباء مساکین کو مالک بناکر دینا ضروری ہے بغیر اس کے زکات فطرہ ادا نہ ہوگا۔ زکات فطرہ کی رقم مکاتب کے اساتذہ کو تنخواہ میں نہیں دیا جا سکتا اسی طرح مکاتیب کی تعمیر میں بھی نہیں لگ سکتی۔

    آپ کے یہاں مکاتب چلانے والی تنظیمیں زکات فطرہ کی رقم کس طرح خرچ کرتی ہیں پوری وضاحت انہیں کے قلم سے لکھوا کر منسلک کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند