• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162003

    عنوان: کیا زکات کے پیسوں سے نلکا لگایا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا زکوة کے پیسوں سے راستے میں کسی جگہ پر پانی والا نلکا لگایا جاسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 162003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1104-1019/M=9/1439

    زکاة کا پیسہ، مستحق زکات کو دے کر مالک بنانا ضروری ہے، مذکورہ کام میں زکاة کا پیسہ لگانے سے تملیک نہیں پائی جاتی اس لیے زکاة کی رقم، راستے میں پانی کا نلکا لگانے میں صرف کرنا جائز نہیں۔ ہکذا فی کتب الفقہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند