• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161483

    عنوان: کیا زکوة کے مال سے مکتب کے بچوں کے لباس بنا سکتے ہیں ؟

    سوال: کیا زکوة کے مال سے مکتب کے بچوں کے لباس بنا سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 161483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1064-930/H=8/1439

    اگر وہ بچے مستحق و مصارفِ زکات ہیں اور معطیینِ زکات نے ان کے لئے تملیکاً لباس بنا کر دینے کے لئے زکات کی رقم ذمہ دارانِ مکتب کو دی ہے تو مالِ زکات سے لباس بنا کر بچوں کو مالک و قابض بنا دینا درست ہے زکات اداء ہو جائے گی اور یہ بھی ملحوظ رہے کہ نابالغ بچے تب مستحقِ زکات ہوتے ہیں کہ جب ان کے باپ مستحقِ زکات ہوں ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند