• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161246

    عنوان: بھانجے /بھانجی یابھتیجی/ بھتیجے کوعیدی کے طور پر زکات دینا

    سوال: ہم جو اپنے بالغ بھانجے /بھا نجی یا بھتیجی/ بھتیجے کو عیدی دیتے ہیں ۔ اگر ہم اس کو رمضان میں ہی مختص کریں اور زکات کی نیت کریں تو زکات ادا ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 161246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:974-896/M=9/1439

    اگر آپ کے بھانجے، بھانجی یا بھتیجے، بھتیجی مستحق زکاة ہیں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ زکاة کے نام سے لینا گوارہ نہیں کریں گے تو آپ ان کو زکاة کی نیت کرکے عیدی کے نام سے دے سکتے ہیں، آپ کی زکاة ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند