• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161222

    عنوان: کیا میں زکات لے کر اپنا قرض ادا کرسکتا ہوں؟

    سوال: مفتی صاحب! میں ملازمت کرتا ہوں مگر مجھ پر قرض بھی ہے، اپنا گھر نہیں ہے والدین کے ساتھ رہتا ہوں، شادی شدہ ہوں، کیا میں زکات لے کر اپنا قرض ادا کرسکتا ہوں؟ میرے لئے یہ جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:947-856/M=8/1439

    اگر آپ مستحق زکاة ہیں تو زکاة لے کر اس سے اپنا قرض ادا کرسکتے ہیں اور اگر قرض ہونے کے باوجود آپ مستحق زکاة نہیں ہیں تو آپ کے لیے زکاة لینا ناجائز ہے، مقامی کسی مفتی صاحب سے اپنے احوال کی تفصیل بتاکر مسئلہ معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند