• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 160347

    عنوان: جو پیسے میرے پاس ایك دن كے لیے آئے اور اگلے دن ان پیسوں سے زمین خرید لی تو كیا اس پر زكات ہوگی؟

    سوال: اگر میرے پاس دس لاکھ روپئے ایک دن میں 24 گھنٹے کے لیے آتے ہیں، اور اگلے دن ان روپیوں میں سے ایک زمین خرید لیتاہوں تو اس کی زکات نکلے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 160347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:825-666/B=8/1439

    صورت مسئولہ میں اگر آپ فروخت کرنے کے لیے زمین خریدتے ہیں اور پہلے سے صاحب نصاب ہیں تو جس دن پہلے سے موجود نصاب کا سال مکمل ہوجائے، اسی دن اس زمین کی مالیت کی زکاة نکالنا آپ پر لازم ہے، اور اگر اپنے استعمال کے لیے خرید رہے ہیں تو اس کی مالیت پر زکاة نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند