• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 159682

    عنوان: صدقات کے مصارف كیا ہیں؟

    سوال: (۱) صدقہ، زکوة، اور خیرات میں کیا فرق ہے ؟ (۲) یہ کن کن لوگوں کو دیا جا سکتا ہے ؟ (۳) کیا مسجد میں صدقہ دیا جا سکتا ہے ؟ براہ مہربانی تفصیل سے رہنمای فرما دیں۔

    جواب نمبر: 159682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:781-657/sd=7/1439

    (۱) زکات اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے ، جو صاحب نصاب پر مخصوص شرائط کے ساتھ فرض ہوتا ہے اور صدقات؛ واجبہ اور نفلی دونوں ہوتے ہیں، واجب جیسے : صدقہ فطر، خیرات کا لفظ صدقہ کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

    (۲)زکات اور صدقات واجبہ کے مصارف متعین ہیں ،یعنی غرباء مساکین ہیں،جن میں تملیک(پاک بنانا) شرط ہے ، جب کہ نفلی صدقات کسی بھی خیر کے کام میں صرف کیے جاسکتے ہیں ، اس میں تملیک شرط نہیں ہے ، مالدار کو بھی نفلی صدقہ دیا جاسکتا ہے۔

    (۳)مسجد میں نفلی صدقات دیے جاسکتے ہیں ، صدقات واجبہ کا مسجد میں صرف کرنا جائز نہیں ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند