• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 158630

    عنوان: صدقہ کس کس طرح کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: (۱) حضرت، صدقہ کس کس طرح کیا جاسکتا ہے؟ (۲) کسی غریب کو صدقہ کی نیت سے پیسے دے دینا بھی صدقہ میں شمار ہوگا؟

    جواب نمبر: 158630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 636-566/L=6/1439

    ثواب کی نیت سے غریب مسکین کو کچھ کھلادینا یا پیسہ دیدینا صدقہ کہلاتا ہے ،اور ثواب کے اعتبار سے ہر تسبیح (سبحان اللہ کہنا)،تحمید(الحمدللہ کہنا)،تہلیل (لاالہ الااللہ کہنا) امربالمعروف(بھلائی کا حکم کرنا)نہی عن المنکر(برائی سے روکنا) حتی کہ اپنی بیوی کا حق اداکرنے کو بھی احادیث میں صدقہ کہا گیا ہے۔(مسلم شریف:۱/۳۲۴)۔(۲) جی ہاں! یہ بھی صدقہ میں شمار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند