• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 154473

    عنوان: جو رقم مضاربہ اکاوٴنٹ میں جمع کرادی ہے کیا اس پر زکاة ہے؟

    سوال: ہم نے والد صاحب کے علاج کی وجہ سے اپنا فلیٹ فروخت کردیا۔ اور باقی رقم اسلامی بینک میں مضاربہ اکا ونٹ میں جمع کرادی۔ ہم اب کرائے کی مکان میں رہتے ہیں۔ اور اس اکا ونٹ میں جو بقیہ رقم ہے اس سے جو پرافٹ(منافع ) ملتا ہے اس سے گھر کا کرایہ ادا کرتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے پاس نہ اپنا گھر ہے اور نہ کوئی اور پراپرٹی تو اس رقم پر جہ بینک میں ہے زکوٰت ادا کرنی ہوگی؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1480-1434/H=1/1439

    اگر اسلامی بینک میں جمع کردہ رقم اور اُس کے منافع اتنی مقدار میں ہیں کہ آپ صاحب نصاب ہیں تو آپ پر زکاة واجب ہے ورنہ نہیں، مقامی مفتی صاحب سے مزید تفصیل معلوم کرلیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند