• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 154128

    عنوان: زكات وصدقات وغیرہ غیر مستحق لوگوں کے کھانے کے جواز کی صحیح شکل کیا ہوگی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ہمارے مدرسہ میں زكوة اور صدقات کے مد میں چاول اور دیگر کھانے کی اشیاء طلباء کیلئے آتےہہیں اور اس مدرسہ کے کھانے میں غیر مستحق لوگ بھی شامل ہوتے ہیں اب دریافت طلب دو امر ہیں ایک یہ کہ چاول کے تملیک کی شکل وضاحت کے ساتھ بتائیں دوسرے یہ کہ غیر مستحق لوگوں کے کھانے کی جواز کی صحیح شکل کیا ہوگی وضاحت فرمائیں فقط والسلام المستفتی رئیس احمد قاسمی

    جواب نمبر: 154128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1349-1273/sd=12/1438

    زکات اور صدقات واجبہ کی مد میں چاول اور دیگر کھانے کی اشیاء کا مصرف غریب نادار طلبہ ہیں، غیر مستحق لوگوں کو یہ اشیاء کھلانا جائز نہیں ہے ،ہاں اگر مستحق زکات طلبہ کھانا وصول کرنے کے بعد خود سے کسی غیر مستحق کو کھلانا چاہیں، تو کھلا سکتے ہیں؛ لیکن مدرسہ والوں کو براہ راست زکات کی اشیاء غیر مستحق کو دینا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند