• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 1538

    عنوان:

    گذشتہ تین برسوں سے میرے پاس ایک گھر تھا، حال ہی میں میں نے اس گھر کو بیچ دیا ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس گھر کی قیمت پر اس وقت زکاة ہے یا سال پورا ہونے کے بعد؟

    سوال:

    گذشتہ تین برسوں سے میرے پاس ایک گھر تھا، حال ہی میں میں نے اس گھر کو بیچ دیا ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس گھر کی قیمت پر اس وقت زکاة ہے یا سال پورا ہونے کے بعد؟

    جواب نمبر: 1538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 405/ل=405/ل

    اگر آپ کے پاس پہلے سے نصاب کے بقدر مال نہیں تھا بلکہ آپ گھر بیچنے کے بعد صاحب نصاب ہوئے ہیں تو آپ پر صاحب نصاب ہونے کے بعد جس وقت اس رقم پر سال گذرجائے اس وقت اس پر زکوة واجب ہوگی اور اگر آپ پہلے سے ہی صاحب نصاب تھے تو اس رقم کو بھی اسی کے ساتھ ملایا جائے گا اور جب پہلے والے نصاب پر سال مکمل ہوگا اس وقت تمام کی زکوة واجب ہوگی ومن کان لہ نصاب فاستفاد في أثناء الحول مالاً من جنسہ ضمہ إلی مالہ وزکاہ (عالمگیري: ج۱، ۱۷۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند