• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153279

    عنوان: غریب رشتے دار خاتون کو زکاة دینا؟

    سوال: میں ایک غریب رشتے دار خاتون کو زکاة دیتاہوں جس کے شوہر کی ایک چھوٹی سی دکان ہے مگر زیادہ نہیں چلتی ہے۔ برسات میں اس کے کمرے میں جمع ہوجاتاہے اور چھت سے پانی ٹپکتاہے، اس خاتون نے کبھی زکاة نہیں لی ہے، اب میں کمرے کی تعمیر کے لیے زکاة کی رقم دینا چاہتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1285-1257/M=11/1438

    مذکورہ خاتون جو کہ غریب اور مستحق زکاة ہے تو اسے زکاة دے سکتے ہیں، غریب رشتے دار کو زکاة دینے میں دوہرا ثواب ہے ایک صلہ رحمی کا اور دوسرے زکاة کی ادائیگی کا، آپ زکاة کی رقم اس خاتون کو دے کر مالک بنادیں وہ زکاة لے کر چاہے کمرے کی تعمیر میں خرچ کرے یا جس مصرف میں لگائے اسے اختیار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند