• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153035

    عنوان: قرض دیئے گئے پیسوں میں زکات کی نیت كرلینے سے زكاۃ ادا ہوگی یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ مسئلے کے بارے میں کہ زید کا عمر پر قرضہ ہے اور عمر ادائگی سے عاجز ہے اور زکات کا مستحق بھی ہے تو زید چاہتا ہے کہ قرض کے پیسوں میں زکات کی نیت کرلے تو کیا اس طرح زکات ادا ہوجائے گی۔ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1186-1072/B=11/1438

    قرض کے پیسوں میں زکاة کی نیت کرنے سے زکاة ادا نہ ہوگی، زکاة دیتے وقت یا جب تک فقیر کے پاس مال رہے زکاة کی نیت ضروری ہے، بعد میں زکاة کی نیت معتبر نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند