• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 152746

    عنوان: میرے پاس دو تولہ سے کم سونا اور تقریبا آدھا کلوگرام سے کم چاندی ہے ، کیا اس مال پر زکاة فرض ہے ؟

    سوال: میرے پاس دو تولہ سے کم سونا اور تقریبا آدھا کلوگرام سے کم چاندی ہے ، کیا اس مال پر زکاة فرض ہے ؟

    جواب نمبر: 152746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1173-1097/sd=11/1438

    صورت مسئولہ میں اگر دونوں کی مجموعی مالیت چاندی کے نصاب ، یعنی چھ سو بارہ گرام تین سو ساٹھ ملی گرام کی مالیت کو پہنچ جاتی ہے ، تو حسبِ شرائط زکات فرض ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند