• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 152339

    عنوان: زكات كی رقم اپنی غریب بیٹی كو دے سكتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: میری پانچ لڑکیوں میں ایک لڑکی گونگی اور بہری ہے، اس کی شادی ایک غریب لڑکے سے ہوئی، جو کہ اپنے بچوں کی کفالت پوری طرح سے نہیں کر پاتا ہے۔ اور وقت بے وقت میں کچھ مدد کرتا ہوں۔ اب چونکہ رمضان میں زکات دینا ہے، تو کیا میں اپنی اس شادی شدہ لڑکی کو زکات دے سکتا ہوں؟ برائے مہربانی جلد از جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 152339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 928-780/D=10/1438

    آپ خود اپنی زکاة کی رقم اپنی بیٹی کو نہیں دے سکتے اس سے زکاة ادا نہ ہوگی۔ البتہ داماد اگر غریب ہیں تو انھیں دے سکتے ہیں۔

    اسی طرح آپ کے بیٹے اپنی زکاة کی رقم اپنی بہن (آپ کی گنگی بیٹی) کو دے سکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند