• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 15214

    عنوان:

    جناب عالی میں آ پ سے یہ سوال پوچھنا چاہتاہوں کہ میرے پاس ایک پلاٹ ہے جو کہ تجارتی مقاصد کے لیے خریدا ہے، میرا ارادہ اس پر شاپنگ پلازہ بنانے کا ہے، کیا اس پلاٹ پر زکوة واجب الادا ہے؟ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1328=1328/م

    اگر آپ کا مقصد بعینہ پلاٹ کو بیچنا نہیں ہے بلکہ اس پر شاپنگ پلازہ بناکر دوکانوں کو کرایہ پر دینا ہے تو ایسی صورت میں اس پلاٹ کی مالیت پر زکات نہیں، البتہ کرایہ کی شکل میں جو آمدنی ہوگی اور بقدر نصاب ہو تو اس آمدنی پر زکات واجب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند