• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 151687

    عنوان: صدقہ کی نیت سے پرندوں کو دانہ ڈالنا

    سوال: میرا آپ سے یہ سوال تھا کہ کیا صدقہ کی نیت سے پرندوں کو دانہ اور جانوروں کو گوشت وغیرہ ڈال سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 151687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 796-648/D=9/1438

    پرندوں کو دانا اور جانوروں کو چارہ یا گوشت وغیرہ کھلانے پر بھی ثواب ملتا ہے اس لیے نفلی صدقہ کی نیت سے انھیں کھلاسکتے ہیں؛ لیکن صدقہ واجبہ یعنی زکاة، فطرہ یا منت وغیرہ کا صدقہ جانوروں اور پرندوں کو نہیں کھلاسکتے کیونکہ اس کی شرط یہ ہے کہ مسلمان اغنیاء سے لیا جاتا ہے اور مسلمان فقراء پر خرچ کیا جاتا ہے۔ توٴخذ من أغنیائہم وترد إلی فقرائہم․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند