• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 151036

    عنوان: کیا میں سود کا پیسہ دعوت اور دولہے کے سامان میں خرچ کرسکتا ہوں؟

    سوال: میری اپنی بھتیجی کی شادی ہونے والی ہے، میری بھائی بہت غریب ہیں اور جسمانی اعتبار سے بھی کام کے لائق نہیں ہیں، ہمیشہ بیمار رہتے ہیں، ان کا خرچ بھی لگ بھگ امداد سے چلتا ہے۔ میرے پاس سود کے کچھ پیسے ہیں، اور اس لڑکی کی شادی میں میں اسے خرچ کرنا چاہتا ہوں، یہ خرچ بھی مجھے خود کرنا ہے، کیونکہ میرے بھائی کی حالت صحیح نہیں ہے۔ کیا میں سود کا پیسہ دعوت اور دولہے کے سامان میں خرچ کرسکتا ہوں؟ کیا میں خود اس دعوت میں شامل ہو سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 151036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 852-920/B=9/1438

    بلا نیت ثواب سود کی رقم سے آپ دونوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ اس کی شکل یہ ہے کہ سود کی رقم غریب بھائی یا غریب بھتیجی کے ہاتھ میں دے دیں۔ جب اس کے قبضہ میں وہ رقم آجائے گی تو پھر اس کے بعد کپڑے ، زیور میں کھانا کھلانے میں غرض ہر کام میں وہ خرچ کرسکتے ہیں۔ اور آپ بھی ان کی دعوت میں شامل ہو سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند