• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 150291

    عنوان: جس پیسے کی ہم زکاة ادا کرچکے ہیں اگر وہ پیسہ ہم پر اگلے سال بھی موجود ہے تو اس پیسے کی زکاة ادا کی جائے گی یا نہیں؟

    سوال: بعد اسلام عرض ہے کہ جس پیسے کی ہم زکاة ادا کرچکے ہیں اگر وہ پیسہ ہم پر اگلے سال بھی موجود ہے تو اس پیسے کی زکاة ادا کی جائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 150291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 915-809/H=7/1438
    جب وہ مقدارِ نصاب یا اس سے زائد موجود ہے تو اگلے سال کی بھی زکاة اس پر واجب ہوگی، بلکہ جتنا بڑھے گا اس پر بھی زکاة واجب ہوگی یعنی سال پورا ہونے پر جو بھی رقم ملکیت میں ہوگی اس سب پر زکاة نکالنا واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند