• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 149617

    عنوان: زکاة کی ادائیگی بذریعہ اشیائے خوردنی ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص کی پرچون کی دکان ہے وہ زکوٰة میں اپنی دکان کا ہی سامان دینا چاہتا ہے کسی کو تیل کسی کو دال کسی کو چینی کسی کو چائے تو وہ اپنی خرید کی ریٹ سے حساب لگائے یا بیچنے کی ریٹ سے ؟

    جواب نمبر: 149617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 798-778/M=7/1438

    صورت مسئولہ میں وہ شخص دوکان میں موجود بعینہ سامان تیل، دال، چینی وغیرہ کے ذریعہ زکاة ادا کرسکتا ہے اور خرید ریٹ کا حساب لگائے یا فروخت کا ریٹ کا ،زکاة بہرصورت ادا ہوجائے گی البتہ مذکورہ صورت میں فروخت ریٹ کے حساب سے نکالنا انفع للفقراء ہونے کی وجہ سے بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند