• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 148582

    عنوان: زکات کس طرح ادا کرنی چاہئے؟

    سوال: زکات کس طرح ادا کرنی چاہئے؟ برائے مہربانی حدیث کے حوالے کے ساتھ جواب دیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 148582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 613-585/M=5/1438

    زکات خوش دلی سے ادا کی جائے، احسان نہ جتایا جائے، مال زکاة پر سال پورا ہوجائے تو چالیسواں حصہ نکال دیا جائے، ایک فقیر کو ایک وقت میں اتنا مال نہ دیا جائے جس سے وہ صاحب نصاب ہوجائے، زکاة کا مال مستحق کو دے کر مالک بنادیا جائے، بطور اباحت یا عاریت نہ دیا جائے، زکاة ایسی جگہوں میں نہ دی جائے جہاں شرعی تملیک نہ پائی جاتی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند