• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 147716

    عنوان: كیا مسجد كا قرض چكانے میں زكاۃ دینے سے ادا ہوجائے گی؟

    سوال: مسجد کی تعمیر کے لئے دکان دار سے تعمیراتی سامان قرض لیا گیا۔ مسجد کے منتظم صاحب ، صاحب نصاب ہیں۔ کیا اس قرض کی ادائگی کے لیئے ان صاحب کو زکاة کا مال دینے سے میری زکاة ادا ہو گئی؟

    جواب نمبر: 147716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 364-275/D=4/1438

    زکاة کا مصرف غربا اور مساکین ہیں جنہیں مالک بناکر رقم دینا ضروری ہے۔ مسجد میں خرچ کرنا یا مسجد کے سامان کی قیمت ادا کرنا زکاة کی رقم سے جائز نہیں ہے۔ اس سے زکاة ادا کرنے والوں کی زکاة ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند