• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 147440

    عنوان: تقسیم زكاۃ كے لیے سوسائٹی كا زكاۃ جمع كرنا؟

    سوال: ایک لمبی مدت (ایک یا دوسال ) میں تقسیم کرنے کی غرض سے کوئی شخص یا کوئی سوسائٹی زکاة جمع کرسکتی ہے اور زکاة فنڈ قائم کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 147440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 361-295/H=4/1438

     

    لمبی مدت تک دوسروں کی زکاة جمع کرکے روکنا کسی شخص یا کسی سوسائٹی کا مکروہ ہے، زکاة اور اس کی ادائیگی کا معاملہ بڑا نازک ہے بہتر یہ ہے کہ جن لوگوں پر زکاة واجب ہے وہ خود مصارف زکاة تک اپنی اپنی زکاة خود پہنچادیا کریں یا جن اداروں میں مستحقین زکاة ہیں اور ان میں ادائے زکاة کو احتیاط ملحوظ رکھ کر مطابقِ شریعت خرچ کی جاتی ہے ان اداروں میں دیدیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند