• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 14491

    عنوان:

    میرا سوال زکوة کے بارے میں ہے۔ کیا سونے کی زکوة ہر سال سونے کی قیمت کے اعتبار سے بدلتی رہتی ہے؟ (۲) کیا اس فلیٹ پر زکوة ہوگی جس کو میں نے سرمایہ کاری کے مقصد سے بک کیا ہوا ہے اور اس وقت میں اس کی قسط ادا کررہا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1217=1217/م

    (۱) وجوب زکات کے اعتبار سے سونے کا ایک نصاب فکس ہے وہ یہ کہ جس شخص کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا موجود ہو، اس پر زکات فرض ہے، سال گزرنے پر چالیسواں حصہ نکالنا واجب ہے، چاہے اس کی قیمت جو بھی ہو۔

    (۲) جی ہاں، اس فلیٹ پر زکات ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند