• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 13647

    عنوان:

    میرے والد صاحب کا ایک اکاؤنٹ ہے جو کہ میرے نام پر ہے جس سے وہ غالباً شیئر کا کاروبار کرتے ہیں۔ چونکہ میں انیس سال کا ہوں اور بینک شیئر پر سود دیتا ہے تو اس اکاؤنٹ کے بارے میں میری کیا ذمہ داری ہے؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1026=966/ب

    سود کی رقم کو بلانیت ثواب غرباء اور فقراء کے درمیان تقسیم کرنا واجب ہے: لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق الخ (الشامي)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند