• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 13581

    عنوان:

    اللہ آپ لوگوں کو جزائے خیر عطافرمائے آمین۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں سعودی عربیہ میں رہتا تھا اس وقت ایک آدمی جو ہمارے ہی ساتھ کام کرتا تھا وہ موبائل کارڈ کا کاروبار کرتا تھا اس نے ہم سے پیسہ لیا اس بات پر کہ وہ مجھے فائدہ دے گا اور مجھے ہر مہینے متعین پیسہ دیتا تھا مگر جب اس کا نقصان ہوتا تو حساب کرکے لیتا تھا۔ بعد میں مجھے پتہ چلا کہ وہ پیسہ سود پر بھی لگاتا ہے تو میں نے پیسے واپس لے لئے، ابھی وہ پیسہ جو میں نے لیا اس کے بارے میں بتائیں؟میں نے کتنا لیا وہ بھی ابھی یاد نہیں ہے پیسے بھی خرچ کردیئے ہیں۔ (۲) اسی آدمی کے گھر پر ہم نے کھانا بھی کھایاجب تک پتہ نہیں تھا ابھی اس کے لیے کیا کرنا پڑے گا؟ (۳)ہمارے ماما لائف انشورنس کے ایجنٹ بھی ہیں اور ڈاکٹر بھی ہیں ابھی ان کے گھر پر کھانا جائز ہے یا نہیں؟ آپ کی بڑی مہربانی جواب تفصیل سے دیجئے گا مجھے آپ کی سائٹ کے بارے میں بھی معلومات نہیں تھی،جب سے میں نے یہ سائٹ دیکھا ہے ہماری خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے اللہ پاک آپ سب لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین ثم آمین

    سوال:

    جواب نمبر: 13581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1336=1049/ھ

     خوب اچھی طرح غور کرلیں، جتنی مقدار کے سود ہونے پر دل گواہی دے اتنی مقدار رقم غرباء، فقراء، مساکین محتاجوں کو وبال سے بچنے کی نیت کرکے بلانیت ثواب دیدیں۔

    (۲) توبہ استغفار کرلینا کافی ہے، اگر کھانے کی مقدار مثل نمبر (۱) غرباء پر صدقہ کردیں تو بہتر ہے۔

    (۳) لائف انشورنس کی کمائی تو ناجائز ہے، اور ڈاکٹری کی لائن سے آمدنی حلال ہے، اگر دونوں آمدنیاں مخلوط رہتی ہیں اور حلال غالب ہے تو گنجائش کھالینے کی ہے، اسی طرح اگر وہ کہیں کہ تمھاری دعوت یا کھانے پینے کا نظم حلال سے کرتا ہوں اور آپ کا دل مطمئن ہو کہ یہ صحیح کہہ رہے ہیں تو بھی کھا پی سکتے ہیں، اگر حرام آمدنی غالب ہو اور اسی سے کھلاتے پلاتے ہوں تو حسن انداز سے معذرت کردینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند