• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 13473

    عنوان:

    کیا مستحقین زکات کو رقم زکات دینے کی بجائے آلہ تجارت دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا مستحقین زکات کو رقم زکات دینے کی بجائے آلہ تجارت دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 13473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 867=687/ل

     

    اگر اس شخص کو جو مصرف زکات ہے آلہٴ تجارت کی ضرورت ہے، تو زکات دے سکتے ہیں، اوراس چیز کی جتنی مالیت بازار میں ہو، اس کے دینے سے اتنی زکات ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند