• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 131112

    عنوان: صدقے کے پیسے سے کبوتر کو باجرہ؟

    سوال: میں اپنا جیسے پچاس روپئے صدقے نکالتا ہوں، یہ پیسہ میں کسی کو دینے کے بجائے ان پیسوں کا باجرہ خرید کر کبوتر کو ڈال سکتا ہوں؟ یا الگ پیسوں کا دانہ ڈالنا بہتر رہے گا؟ یا صدقہ کے پیسہ کہیں اور دیدیا جائے۔

    جواب نمبر: 131112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1238-1243/M37=01/1438

    کبوتر بھی اللہ کی مخلوق ہے ضرورةً اس کے لیے دانہ چارہ ڈال دینا منع نہیں ہے لیکن انسان اشرف المخلوقات ہے اس کے ساتھ دوسروں کے حقوق بھی وابستہ ہیں اچھا یہ ہے کہ اپنے صدقے کا پیسہ ضرورت مند انسان کو دے دیں او رجو انسان جتنا محتاج و ضرورت مند ہو اس کو دینے میں اسی قدر ثواب زیادہ ہے نفلی صدقہ کسی کو بھی دے سکتے ہیں البتہ واجبی صدقہ، غریب اور مستحق کو دینا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند