• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 1107

    عنوان: کسی پیر کے کہنے پر صرف کالا کپڑے کا صدقہ دینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کسی پیر کے کہنے پر صرف کالا کپڑے کا صدقہ دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 773/ب = 732/ب)

     

    کپڑوں میں سب سے بہتر سفید رنگ کا کپڑا ہے، جس طرح کالے کپڑے کا صدقہ درست ہے اسی طرح دیگر رنگ کے کپڑوں کا صدقہ بھی درست ہے اور سفید رنگ کے کپڑے کا صدقہ افضل و بہتر ہوگا۔ شریعت میں صرف کالے کپڑے کا صدقہ کرنے کی تخصیص نہیں ملتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند