• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 10395

    عنوان:

    اگر عورت حاملہ ہو تو کسی آنے والی مصیبت اور بلا سے محفو ظ ر کھنے کے لیے بکرا کی زکوة دیتے ہیں۔کیا اس میں کوئی شرط ہے اور کس طرح دینا چاہیے اس کا حل بتادیں تو بڑی مہربانی ہوگی؟

    سوال:

    اگر عورت حاملہ ہو تو کسی آنے والی مصیبت اور بلا سے محفو ظ ر کھنے کے لیے بکرا کی زکوة دیتے ہیں۔کیا اس میں کوئی شرط ہے اور کس طرح دینا چاہیے اس کا حل بتادیں تو بڑی مہربانی ہوگی؟

    جواب نمبر: 10395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 163=122/ ھ

    بکرے کی زکاة کے عنوان سے بکرا وغیرہ دینا درست نہیں، البتہ یہ نیت کرکے صدقہ کرنا کہ اللہ پاک اس صدقہ کی برکت سے تمام پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے یہ درست ہے، اور اس کی شکل یہ ہے کہ بجائے بکرے کے روپئے یا ضرورت کی عمدہ چیزیں غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو دیدی جائیں اور اللہ پاک کی رضا کی نیت سے ان کی خدمت کی جائے، پھر دعاء کرلی جائے کہ اللہ تعالیٰ اس صدقہ کی برکات عطا فرمائے، پریشانیوں سے نجات دے، نیز صدقہٴ مالیہ کے علاوہ پرہیزگاری کو بھی اختیار کیا جائے، حالتِ حمل میں ان کو اختیار کرنے سے پیدا ہونے والے بچہ پر بھی غیرشعوری طور پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند